Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

تین لاکھ کیش رقم برآمد

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس

تاریخ: 2 جون 2025

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی – جیب کتروں سے 03 لاکھ روپے برآمد، مالکان کو واپس*

 

کشمور: *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد* شیخ کی ہدایات پر اور *اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی مؤثر نگرانی میں، *انچارج مددگار کشمور صدام کھوسو* نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مال پیڑھی سے چوری ہونے والی رقم برآمد کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق، حالیہ دنوں میں مال پیڑھی مارکیٹ سے دو جیب کتروں نے تین لاکھ روپے چوری کیے تھے۔ متاثرہ شہریوں کی بروقت شکایات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان، *حزب اللّٰہ بھٹو اور انور بھٹو،* کو گرفتار کرلیا۔ 

 

ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا، جس کے بعد مکمل رقم 03 لاکھ روپے برآمد کی گئی۔

 

پولیس نے برآمد شدہ رقم متاثرہ شہریوں میں تقسیم کردی:

پیرزادہ زیشان کو دو لاکھ روپے

محمد صالح مزاری کو ایک لاکھ روپے

 

گرفتار ملزمان کم عمر ہونے کے باعث ان پر جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.