Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، دو ڈاکو زخمی، چار مشتبہ افراد زیرِ حراست ، اسلحہ برآمد ، پولیس کی جعلی وردیاں برآمد
پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس**10جولائی 2025
*کشمور پولیس اور رینجرز کا منو بھلکانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن: چار مشتبہ افراد حراست، دو ڈاکو زخمی، اسلحہ اور جعلی پولیس وردیاں برآمد، ٹھکانے مسمار*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی سربراہی میں آج جمال اور تنگوانی کے علاقے میں بدنام زمانہ منو بھلکانی گینگ کے خلاف سندھ رینجرز کے ساتھ مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
🔥 آپریشن کی تفصیل
آپریشن کے دوران پولیس، رینجرز اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں:
دو ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے اور چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا
آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے ھتھیار، راکٹ کے گولے اور گولیاں برآمد کیے گئے
گینگ کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار اور نذر آتش کر دیا گیا۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
🚨 *اہم انکشاف: جعلی پولیس کی وردیاں برآمد*
سرچ آپریشن کے دوران ایک سنسنی خیز انکشاف بھی سامنے آیا، جب منو بھلکانی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں سے پولیس کی جعلی وردیاں برآمد ہوئیں۔ یہ وردیاں جرائم پیشہ عناصر پولیس کا روپ دھار کر ڈکیتی، اغواء، اور لوٹ مار جیسی سنگین وارداتوں میں استعمال کرتے تھے۔ ایس ایس پی کشمور
یہ عمل نہ صرف شہریوں کو گمراہ کرنے کا حربہ تھا بلکہ پولیس کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مجرمانہ کوشش بھی تھی، جسے کشمور پولیس نے بروقت بے نقاب کر دیا۔
اس آپریشن میں *ایس پی انویسٹیگیشن محمد مراد گھانگھرو* اور تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے یونٹ، مددگار فورسز، ریپڈ رسپانس ٹیمیں اور سندھ رینجرز نے مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کے ساتھ حصہ لیا۔
🔍 علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری
علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ باقی ماندہ عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
کشمور پولیس پُرعزم ہے کہ ضلع کو مکمل طور پر جرائم سے پاک کر کے ایک پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔ یہ جدوجہد آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
ترجمان: کشمور پولیس