Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مغوی محمد حسن ملک بازیاب
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 08 جون 2025
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی: مغوی محمد حسن ملک بحفاظت بازیاب*
کشمور پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ پر اغوا ہونے والے محمد حسن ملک کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22 اپریل 2025 کو ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ پر *محمد حسن ملک ولد درمحمد ملک* کو جھانسہ دے کر بلایا تھا اور اغوا کیا تھا۔
پولیس نے مسلسل محنت اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر آج تھانہ تنگوانی کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
کشمور پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ردعمل دیا اور علاقے میں ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ سرچ آپریشن شروع کیا۔
کارروائی کے دوران مغوی کو بحفاظت بازیاب کر کے اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
کشمور پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔
*ترجمان کشمور پولیس*