Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ڈاکو ہلاک چار زخمی
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس مورخہ 10 جون 2025
*کشمور پولیس کا تھانہ بخشاپور کی حدود میں جکھرانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ ایک ڈاکو ہلاک، چار زخمی*
کشمور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔ تھانہ بخشاپور کی حدود میں *بدنام زمانہ جکھرانی گینگ* کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔ *ہلاک ڈاکو کی شناخت مرید جکھرانی* کے نام سے ہوئی جبکہ *زخمیوں میں بگی جکھرانی، فرید جکھرانی، نواب جکھرانی* اور دیگر شامل ہیں۔ ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزمان کو اپنے ساتھی لے کر فرار ہو گئے۔
آپریشن میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار فورسز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں شریک ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور *ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نذرِ آتش کر کے مسمار* کر دیا گیا ہے۔
یہ آپریشن جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
ترجمان کشمور پولیس