Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
مورخہ: 26 فروری 2026
*کشمور پولیس پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود ڈگری کالج کندھکوٹ کے قریب دورانِ گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* اور ان کی ٹیم نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں
ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا
باقی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت: *احسان علی ولد سلام خان سھریانی* کے نام سے ہوئی
زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزم *کندھکوٹ شہر میں ہندو تاجروں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ، موبائل فون سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔*
ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے
1. Cr 40/2024 U/S 337 ai .Fi 506/2 ,337 lii PS B Sec kandh kot
2. Cr 55/2025 U/S 397 PS B Sec kandh kot
3. Cr 25/2025 U/S 324,353,399,402 Ps A Sec kandh kot
4. Cr 28/2025 U/S 324,353,399, 402 PS A Sec kandh kot
5. Cr 57/2026 U/S 324,353, 399,402 Ps A Sec kandh kot
6. Cr 58/2026 U/S 324,353, 399,402 Ps A Sec kandh kot
مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
ترجمان کشمور پولیس