Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، چھ 06 موٹر سائیکلیں رکور مالکان کے حوالے
پریس ریلیز
کشمور پولیس
تاریخ: 15 مارچ 2025
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، چھ 06 موٹر سائیکلیں رکور مالکان کے حوالے
ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔
کارروائی میں سی آئی اے پاسبان سکندر پھنور اور انچارج سی سیکشن سفیر جاگیرانی نے حصہ لیا۔ برآمد کی گئی موٹر سائیکلوں میں سومر بنگوار کے شوروم سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں اور والی ڈنو سبزوئی کی موٹر سائیکل شامل ہیں، جنہیں ان کے اصل مالکان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
کشمور پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دیں۔
ترجمان کشمور پولیس