Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ اینڈ ریڈ آپریشن
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 27 جنوری 2025
کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ اینڈ ریڈ آپریشن
کشمور پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ سرچ اور ریڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کا مقصد علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
آپریشن ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جس میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شامل ہے۔
آپریشن سبزوئی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے، جو جرائم پیشہ سرگرمیوں بھتہ خوری، بھتہ کی پرچیاں اور دکانوں پر فائرنگ کرنے میں ملوث ہیں۔
سی سیکشن کندھکوٹ کی حدود ملیر کے قریب سبزوئی گینگ کے خلاف کارروائی میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
دوران آپریشن بکتر بند گاڑیاں، تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے ٹیمیں، مددگار فائٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں شامل تھیں۔
گرفتار مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لیے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکوؤں کے گھروں اور ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی اور پانچ ٹھکانوں اور مورچوں کو گرا دیا گیا۔
ترجمان کشمور پولیس