Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی *کشمور پولیس نے کوئیٹہ کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا*

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس

موؤرخہ 06 دسمبر 2025

 

کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی 

 

*کشمور پولیس نے کوئیٹہ کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ھدایات پر انچارج سی سیکشن کندھکوٹ علی نواز سبزوئی نے ایک آدمی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

 

اغوا ہونے والا آدمی شادی کرنے کے جھانسے کچے کی طرف جا رہا تھا۔ کشمور پولیس نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ ، پی پی سی سیکشن کی حدود سے بچالیا۔ 

 

تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

 

1- *علی محمد ولد علی داد پٹھان* رہائشی کوئیٹہ 

 

ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے ایک آدمی کو تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود سے بچالیا۔

 

اغوا سے بچ جانے والے آدمی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔

 

عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔ 

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.