Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر سخت سنیپ چیکنگ، تلاش ایپ اور مددگار ٹیم کا مؤثر استعمال

ریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس 
تاریخ: 04 اپریل 2025

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر سخت سنیپ چیکنگ، تلاش ایپ اور مددگار ٹیم کا مؤثر استعمال

کشمو‌ر پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے آج شہر کشمور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

چیکنگ کے دوران گاڑیوں اور مشکوک افراد کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ مددگار کشمور ٹیم بھی اس کارروائی کا حصہ رہی۔ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے تحت تلاش ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کے کوائف کی فوری تصدیق کی گئی۔

ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ اقدام عوام کے تحفظ کے لیے ہے اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.