Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
تاریخ: 04 جون 2025
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی-دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایات پر *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* کی سربراہی میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ساقی موڑ، کندھکوٹ کے مقام پر دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
1. گل خان ولد غلام نبی سبزوئی
2. نبی دوست ولد ڈینگلو سبزوئی
ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
1-FIR نمبر 27/2025 بجرم دفعہ 399، 402 تعزیراتِ پاکستان تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ
2- FIR نمبر 28/2025 بجرم دفعہ 324، 353، 399، 402 تعزیراتِ پاکستان تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ
کارروائی کے دوران پولیس نے موقع پر موجود شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان کشمور پولیس