Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک جیب کترا گرفتار سات عدد موبائل فونز برآمد

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 31 مارچ 2026

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، جیب کترہ گرفتار، 07 عدد چوری شدہ موبائل فون برآمد*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

 

*ایس ڈی پی او کندھکوٹ جاوید احمد سانگری* کی سربراہی میں *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* نے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک جیب کترے کو گرفتار کرلیا۔

 

گرفتار *ملزم کی شناخت نہال دین ولد محمد قاسم مرھیٹو* کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 07 عدد چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔

 

 ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو جیب تراشی کے ذریعے قیمتی موبائل فونز چوری کرتا تھا۔

 

برآمد شدہ موبائل فونز کے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیئے جائیں گے۔

 

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

FIR No. 83/2026 u/s 399, 402 PPC of PS A section kkot 

ایس ایس پی کشمور نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.