Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا تھانہ دیراسرکی کی حدود میں کوکاری نندوانی گینگ کے خلاف سرچ اینڈ ریڈ آپریشن جاری
پریس ریلیز
ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ
مؤرخہ 22 جنوری 2025
کشمور پولیس کا تھانہ دیراسرکی کی حدود میں کوکاری نندوانی گینگ کے خلاف سرچ اینڈ ریڈ آپریشن جاری
جرائِم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے سرچ و ریڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آپریشن کوکاری نندوانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری۔
سرچ و ریڈ آپریشن میں بختربند گاڑیاں،تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے ،مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
پانچ مشکوک افراد زیر حراست
مشکوک افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
ڈاکوؤں کے گھروں/ٹھکانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
دوران آپریشن چار ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔
آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
ترجمان کشمور پولیس۰