Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا کامیاب آپریشن، دو ڈاکو زخمی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد - آپریشن ملگزار بھلکانی گینگ کے خلاف کیا گیا، جو جرائم پیشہ سرگرمیوں بھتہ خوری، بھتہ کی پرچیاں اور دکانوں پر فائرنگ کرنے میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی کشمور
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 17 مارچ 2025
کشمور پولیس کا کامیاب آپریشن، دو ڈاکو زخمی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
کشمور پولیس نے تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ اور جمال کی حدود میں ملگلزار بھلکانی گینگ کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
آپریشن ملگزار بھلکانی گینگ کے خلاف کیا گیا، جو جرائم پیشہ سرگرمیوں بھتہ خوری، بھتہ کی پرچیاں اور دکانوں پر فائرنگ کرنے میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی کشمور
دورانِ آپریشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا- ایس ایس پی کشمور
کشمور پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی لے کر فرار۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری، بکتربند گاڑیاں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک رسائی حاصل کرکے ان کے مورچے تباہ کر دیے اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا، جس میں شامل ہے:
02 ایس ایم جیز
4700 گولیاں
23 کارتوس
05 آر پی جی گولا
کشمور پولیس کا عزم ہے کہ یہ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کشمور پولیس