Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دو ملزم گرفتار اور دو عدد موٹر سائیکل برآمد
پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس
مؤرخہ: 19 مارچ 2026
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی دو بائیک لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں *انچارج سی آئی اے سکندر پھنور* نے تھانہ بخشاپور کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو بائیک لفٹرز کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
1. ذوالفقار ولد اللہ وسایو عرف حضور بخش بنگوار
2. ڈھال خان عرف لال خان ولد مولا بخش بنگوار
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف FIR No. 29/2026 بجرم دفعات 324، 353، 402، 399 PPC تھانہ بخشاپور میں درج ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کندھکوٹ، کشمور اور بخشاپور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی کشمور نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان
ضلع کشمور پولیس