Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو ڈکیت گرفتار ، موٹر سائیکل اور کیش برآمد

پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس**03 جولائی 2025

 

*کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی – دو خطرناک ڈکیت گرفتار، چھینی گئی نقد رقم اور موٹر سائیکل رکور- اصل مالکان کے حوالے*

 

*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی زیرِ نگرانی اور *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* کی قیادت میں کشمور پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔

 

ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی کے دوران کندھکوٹ سٹی کے مختلف علاقوں، بالخصوص رسالدار روڈ اور گلشیر محلہ میں دکانداروں سے کی گئی ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔

 

 پولیس نے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت جبکہ دوسرے کو لاٹھی سمیت گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزمان کی شناخت:*رحیم عرف سمد سندرانی اور خالق سبزوئی*

 

دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ *کندھکوٹ سٹی کے مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتیوں، بالخصوص گلشیر محلہ اور رسالدار روڈ پر واقع دکانوں سے نقد رقم اور قیمتی سامان چھیننے میں ملوث رہے ہیں۔ ان وارداتوں کا نشانہ بننے والے زیادہ تر شہری، خاص طور پر ہندو تاجر تھے۔*

 

کارروائی کے دوران ملزمان سے چھینی گئی نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی، جن میں شامل ہیں:

 

واجد علی، وجئے کمار، فہیم مگسی — جنہیں ان کی چھینی گئی نقد رقم واپس لوٹا دی گئی۔

 

عرفان ڈھانی — جس کی موٹر سائیکل برآمد کر کے اس کے حوالے کی گئی۔

 

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.