Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گیھلپور میں کامیاب آپریشن تین مغوی بازیاب
پریس ریلیز **کشمور پولیس
مورخہ: 27 جولائی 2025ء
*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ، گیھلپور میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن — 03 مغوی بحفاظت بازیاب*
کشمور پولیس نے رینجرز کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تقریباً دو ھفتے قبل مغوی افراد کو *ہنی ٹریپ* کے ذریعے ضلع گھوٹکی اور کشمور کے سرحدی کچے علاقے میں بلایا گیا تھا، جہاں انہیں اغواء کر لیا گیا۔
*مغویوں کی تفصیل درج ذیل ہے:*
1. اظہر حسین ولد صالح محمد — رہائشی خوشاب
2. محمد یاسین ولد منظور حسین — رہائشی راجن پور
3. الطاف ولد ایوب — رہائشی فاضل پور
خفیہ اطلاع ملنے پر کشمور پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع گھوٹکی اور کشمور کے سرحدی کچے علاقے کا محاصرہ کیا۔ پولیس اور رینجرز کی موجودگی اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
تینوں مغویوں کو بحفاظت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ اغواء کاروں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
*ترجمان، کشمور پولیس*