Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی۔ کچے میں اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی
پریس ریلیز * ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 08 دسمبر 2024
کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی۔ کچے میں اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی
سات 07 بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ کا گروہ گرفتار
بارہ ھزار(12000) عدد گولیاں،چار 04 عدد G-3 رائیفلز، چار 04 عدد SMG رائیفلز، ایک عدد M4 A1 رائیفل، دو 02 عدد پسٹلز، بمع میگزینز اور ایک ٹرک برآمد
ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کے دیئے گئے احکامات برائے غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر اور اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے کچے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلرز کو کشمور پولیس نے گرفتار کر لیا.
گرفتار ملزمان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
01-علی بخش ولد شاہ محمد گبول
02-عبدالشکور ولد مھراب گبول
03-فرمان علی ولد ارشاد علی ملک