Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس میں نئی بھرتیاں — کامیاب امیدواران کو اپائنٹمنٹ آرڈرز جاری*

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

تاریخ: 23 اکتوبر 2025

 

*کشمور پولیس میں نئی بھرتیاں — کامیاب امیدواران کو اپائنٹمنٹ آرڈرز جاری*

 

ضلع کشمور پولیس میں نئی بھرتیوں کے عمل کے تحت کامیاب امیدواران کو اے ایس آئی (BPS-11) کے عہدے پر تقرری کے اپائنمنٹ آرڈرز جاری کر دیے گئے۔

 

اس موقع پر ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے اپنے دفتر میں کامیاب امیدواران کو تقرری کے احکامات حوالے کیے۔

ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ بھرتی کا یہ عمل مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ پولیس فورس کو باصلاحیت، دیانتدار اور عوام دوست افسران سے مضبوط کیا جا سکے۔

 

👮‍♂️ اپائنمنٹ آرڈرز حاصل کرنے والے امیدواران کے نام:

1️⃣ بلاول خان چاچڑ ولد ذوالفقار علی چاچڑ

2️⃣ تعمیر حسین باجکانی ولد دریا خان باجکانی

3️⃣ عبداللّٰہ ولد بھورل سبزوئی

4️⃣ خادم حسین ولد خدا بخش جکھرانی

 

ایس ایس پی کشمور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

 

نو منتخب اے ایس آئیز اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے سے انجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔"

 

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس میں بھرتیاں اب میرٹ اور شفافیت کی مثال بن چکی ہیں، اور یہی معیار مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔

 

اس موقع پر ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سید اصغر علی شاھ، ھیڈ کلرک منظور احمد ملک، ڈی آئی بی انچارج نثار احمد عباسی، اور اسٹبلشمنٹ کلرک فیاض ملک بھی موجود تھے

 

ترجمان ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.