Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا جوا کے اڈے پر چھاپہ چھ ملزم گرفتار

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

موؤرخہ 03 مارچ 2026

 

*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی – جوا کے اڈے پر چھاپہ، 06 ملزمان گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* نے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود سوشل کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے *جوا کے ایک اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا۔*

 

کارروائی کے دوران 06 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

چھاپے کے موقع پر جوا کھیلنے میں استعمال ہونے والے تاش کے پتے، بوک، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

 

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں جوا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ 

 

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے 

1-محمد ولد علی بخش شیخ

2-محمد حسن ولد میر محمد شیخ 

3- منیر احمد ولد در محمد لاشاری 

4- غلام علی ولد ھوندل شیخ

5- سعید احمد ولد نورنبی ملک

6- رحیم بخش ولد ارباب نصیرانی 

 

ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 65/2026 بجرم جوا ایکٹ درج کر لیا گیا ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے واضح کیا ہے کہ سوشل کرائم، جوا، منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.