Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو مغوی بازیاب

پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 28 جولائی 2025ء

*کشمور پولیس اور رینجرز کا گیھلپور میں تیسرے روز بھی جاری کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن — دو مغوی بحفاظت بازیاب*

کشمور پولیس نے رینجرز کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر گیھلپور کے کچے علاقے میں تیسرے روز بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جو کہ *ہنی ٹریپ* پر اغوا ہوئے تھے۔

بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت 1- *گل محمد ولد حاجی ٹھارانی،رہائیشی سجاول* اور 2-  *محمد حنیف ولد علی دوست کھوسو، رہائشی تنگوانی* کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ پر اغواء ہوئے تھے۔

خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع گھوٹکی اور کشمور کے سرحدی کچے علاقے میں کارروائی کی۔

 پولیس اور رینجرز کی موجودگی اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مغویوں کو بحفاظت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مفرور اغواء کاروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

*ترجمان، کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.