Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

مورخہ: 08 مئی 2026

 

*کشمور پولیس پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

اسی سلسلے میں تھانہ غلام سرور سرکی کی حدود گائوں محبوب شاہ کے قریب دورانِ گشت پولیس نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔

 

 پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔

 

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

 

باقی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت: *عبدالغفار ولد عبدالرزاق گولو* کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے ایک عدد پسٹل برآمد 

 

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

 

1. FIR No. 41/2024 u/s 337h2, 427 ,506/2 ppc PS Tangwani 

2. FIR No. 03/2025 u/s 384,337h2, 506/2,147,148,149 6/7 ATA ps Gh. Sarwar sarki

3. FIR No.13/2026 u/s 324,353,399,402 ppc of PS Gh. Sarwar sarki

4. FIR No. 14/2026 u/s 23(i)a PS Gh. Sarwar sarki

 

مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.