Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
منشیات کے خلاف کارروائی
پریس ریلیز***ضلع پولیس کشمور
مورخہ: 08 جولائی 2025
*کشمور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن*
مطلوب ملزم گرفتار 1050 گرام چرس برآمد
*ایس ایس پی SSP کشمور@کندھکوٹ زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایت پر *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی نگرانی میں منشیات کے ناسور کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں آج تھانہ کشمور کی پولیس نے ایس ایچ او غلام عباس سندرانی کی قیادت میں دورانِ گشت ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
نام: *محمد امین ولد گلن بھیو*
ایف آئی آر نمبر: 145/2025
دفعات: C 9-1(3)
تھانہ: کشمور
کشمور پولیس عزمِ صمیم کے ساتھ منشیات، جرائم اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
*ترجمان کشمور پولیس*