Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
قمار بازی میں ملوث دس ملزمان گرفتار
*پریس ریلیز*
ضلع کشمور@کندھکوٹ پولیس
مورخہ: 2 اگست 2025
*جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن – قمار بازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی نگرانی میں انچارج مددگار 15 خلیل احمد لغاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کندھکوٹ شہر میں سخت سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شہر کے مختلف ہوٹلز پر مشکوک افراد کی جامع چیکنگ کی گئی-
مخبر کی اطلاع پر مختلف جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے۔
کارروائی کے دوران قمار بازی میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے تاش کے پتے اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے واضح کیا ہے کہ ضلع کشمور میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
*ترجمان کشمور پولیس*