Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جمال کی حدود میں بھلکانی اور نندوانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ریڈ آپریشن جاری*
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 11 دسمبر 2025
*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جمال کی حدود میں بھلکانی اور نندوانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ریڈ آپریشن جاری*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی کی قیادت میں آپریشن جاری ہے
کشمور پولیس، سی آئی اے، تمام ایس ایچ اوز، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ ریسپانس ٹیموں اور سندھ رینجرز پر مشتمل بھاری نفری نے جمال کی حدود میں *بدنام بھلکانی اور نندوانی گینگ* کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ریڈ آپریشن کیا۔
*بھلکانی گینگ قتل عمد، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر کیسز میں کشمور پولیس کو مطلوب ہیں*
پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے ۔
جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔
پولیس کی ٹیمیں علاقے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں جبکہ مشتبہ مقامات کی جامع تلاشی بھی جاری ہے۔
یہ آپریشن ملزمان کی گرفتاری، جرائم کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ایس ایس پی کشمور
ترجمان – ضلع کشمور پولیس