Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جکھرانی گینگ کے خلاف بخشاپور میں آپریشن
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مؤرخہ 04 مئی 2025
*کشمور پولیس کا تھانہ بخشاپور کی حدود میں جکھرانی گینگ کے خلاف سرچ اینڈ ریڈ آپریشن*
جرائِم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے سرچ و ریڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
*آپریشن جکھرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے جو کہ شھر کے اندر ڈکیتی قتل اور انڈس ہائی وے پر ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔*
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری۔
سرچ و ریڈ آپریشن میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے ،مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
*چار 04 مشکوک افراد زیر حراست*
مشکوک افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
ڈاکوؤں کے گھروں/ٹھکانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
*دوران آپریشن ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔*
آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
*ترجمان کشمور پولیس۰*