Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انچارج مددگار کشمور صدام حسین کھوسو کی کامیاب کارروائی، تین 03 موٹر سائیکلیں اور پانچ 05 موبائل فون برآمد
پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 15 مارچ 2026
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، تین 03 موٹر سائیکلیں اور پانچ 05 موبائل فون برآمد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی سربراہی میں *انچارج مددگار کشمور صدام حسین کھوسو* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین عدد موٹر سائیکلیں اور پانچ عدد موبائل فون برآمد کر لیے۔
تین دن قبل آزاد چاچڑ سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد اصل مالک کے حوالے
کارروائی کے دوران مشکوک افراد اور مقامات کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کشمور پولیس