Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سکیورٹی پلان محرم
پریس ریلیز*** کشمور پولیس**05 جولائی 2025ء
*ضلع کشمور میں محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ — ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ*
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کشمور پولیس نے سخت اور منظم سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔
*10 محرم الحرام کے موقع پر 2500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار* سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے 58 پولیس موبائلز، 30 ایگل اسکواڈ موٹر سائیکلیں اور 150 اضافی پولیس پکٹس تعینات کی گئی ہیں۔
مزید سکیورٹی اقدامات درج ذیل ہیں:
تمام حساس مقامات پر CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ ہر لمحہ کی نگرانی کی جا سکے۔
ریپڈ رسپانس فورس (Rapid Response Teams) کو الرٹ رکھا گیا ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
09 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 11 ماتمی جلوس اور 20 مجالس جبکہ
10 محرم الحرام کو 35 ماتمی جلوس اور 20 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ان میں سے 30 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے جوان بھی گشت اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔
ایس ایس پی کشمور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھائی چارے اور اتحاد کا مظاہرہ کریں، کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔
ضلع کشمور پولیس پرعزم ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ شہری مذہبی فرائض بخوبی ادا کر سکیں۔
*ترجمان کشمور پولیس*