Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 06 جنوری 2025

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی

دو ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

کشمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات:
تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود میں کشمور پولیس نے گشت کے دوران دو مشکوک افراد کو روکا۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی دو عدد پسٹلز برآمد ہوئیں۔ دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی تفصیل:
01- عارب خان ولد محمد ابراہیم بنگوار
02-محمد خان ولد راضی خان بنگوار

ملزمان کے خلاف تھانہ میانی ایٹ بڈانی میں مقدمہ درج اور ریکارڈ درج ذیل ہے۔

1.FIR No. 2/2025 u/s 324,353,402, 399 ppc of PS Miani
2.FIR No. 04/2025 u/s 23(i) a SAA 2013 PS Miani
3.FIR No. 05/2025 u/s 23(i) a SAA 2013 PS Miani 
4.FIR No. 31/2019 u/s 452, 506/2 ppc of ps Buxapur


ملزمان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے تاکہ ان کی دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

کشمور پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.