Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو مغوی بحفاظت بازیاب

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس 
تاریخ: 24 مارچ 2025

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو مغوی بحفاظت بازیاب

کشمور پولیس نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق: ایک آدمی خادم حسین کھوسو نامی موؤرخہ 18/3/2025 کو پی پی جمال تھانہ کرمپور کی حدود سے اغوا ہوا تھا اور دوسرا انصار عباس نامی آدمی تھانہ تنگوانی سے 20/3/2025 کو اغوا ہوا تھا۔ جنہیں آج جمال کی حدود میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بازیاب کرلیا گیا۔

بازیاب ہونے والے مغویوں کی تفصیل:

1. خادم حسین ولد پھلوان خان کھوسو
2. انصار عباس ولد معشوق احمد پنجابی

کشمور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا، جس کے نتیجے میں مغویوں کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے کشمور پولیس نے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 

بازیاب ہونے والے مغویوں کو بحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا ۔

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.