Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
معرکہ حق
*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*
تاریخ: 11 مئی 2026
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی ہدایات پر پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر آج پولیس ہیڈکوارٹر کندھکوٹ میں پاک فوج کے حق میں ایک بھرپور اظہارِ یکجہتی ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کشمور پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران شرکاء نے *“پاک آرمی زندہ باد”، “پاکستان پائندہ باد”* اور *معرکۂ حق* میں کامیابی پر افواجِ پاکستان کو سلام کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے کامیاب آپریشن *بنیان المرصوص* اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کی سلامتی، بقاء اور عوام کے تحفظ کی ضامن ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمور پولیس ہر مشکل گھڑی میں اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ترجمان کشمور پولیس