Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو ملزم گرفتار چرس اور شراب برآمد

پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 30 جولائی 2025

 

*کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری*

 

*دو ملزمان گرفتار- ایک سے 2100 گرام چرس اور دوسرے ملزم سے شراب برآمد، اور چوری شدہ رقم برآمد* 

 

*ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری۔

 

انچارج مددگار کندھکوٹ کے *خلیل احمد لغاری* اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2100 گرام چرس اور شراب برآمد کرلی گئی۔

 

گرفتار ملزمان کی تفصیلات:

 

نام:01- *زبیر احمد ولد عبدالحق نصیرانی* 2100 گرام چرس برآمد 

 

مقدمہ نمبر: FIR No.189/2025

 

دفعات: 9C.1.3c CNSA، تھانہ اے سیکشن، کندھکوٹ

 

نام:02- *احمد علی ولد جان محمد دایو* شراب کی بوتلیں برآمد 

 

مقدمہ نمبر: FIR No.188/2025

 

دفعات: 3/4PEHO، تھانہ اے سیکشن، کندھکوٹ

 

بعدازاں، عبدالغنی تنیو کے دکان سے چوری شدہ رقم برآمد اصل مالک کے حوالے۔

 

ضلع کشمور پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.