Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس نے پنجاب جھلم کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچا لیا

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس

موؤرخہ 16 جولائی 2025

 

کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی 

 

*کشمور پولیس نے جھلم پنجاب کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ھدایات پر *اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی سربراہی میں ایس ایچ او گڈو اعجاز احمد کھوسو نے جھلم پنجاب کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

 

جھلم کے رہائشی نے سوشل میڈیا پر نوکری کا ایک اشتہار دیکھا اور نوکری کے جھانسے پنجاب کچے کی طرف جا رہا تھا۔ کشمور پولیس نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچالیا۔ 

 

تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

 

1- *سید محمد ابوبکر ولد سید خالد عباس*

 

ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے ایک آدمی کو بچالیا۔

 

اغوا سے بچ جانے والے آدمی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔

 

عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔ 

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.