Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پانچ مشتبہ افراد زیرِ حراست دو موٹر سائیکلیں رکور۔ کشمور پولیس کا کرمپور میں آپریشن
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 09 جولائی 2025
*کشمور پولیس و رینجرز کا مشترکہ تھانہ کرمپور کی حدود میں چولیانی گینگ اور جعفری گینگ کے خلاف سرچ اینڈ ریڈ آپریشن*
*پانچ 05 مشتبہ افراد زیرِ حراست، 02 دو موٹر سائیکلیں برآمد اور 03 تین ٹھکانے مسمار*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایات پر *ایس پی انویسٹیگیشن محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت میں
کشمور پولیس و رینجرز، سی آئی اے، تمام ایس ایچ اوز، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ ریسپانس ٹیموں اور رینجرز پر مشتمل بھاری نفری نے کرمپور کی حدود میں *بدنام چولیانی اور جعفری گینگ* کے خلاف سرچ اینڈ ریڈ آپریشن کیا۔
*چولیانی اور جعفری گینگ قتل عمد، اقدام قتل، ڈکیتی، بھتہ اور دیگر کیسز میں کشمور پولیس کو مطلوب ہیں*
آپریشن کے دوران:
پانچ 05 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،02 دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں اور مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
جرائم پیشہ عناصر کے تین ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔
پولیس و رینجرز کی ٹیمیں علاقے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں جبکہ مشتبہ مقامات کی جامع تلاشی بھی جاری ہے۔
یہ آپریشن جرائم کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ایس ایس پی کشمور
ترجمان – ضلع کشمور پولیس