Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک ڈاکو گرفتار ھاری کیش موٹر سائیکلیں رکور

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 19 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ڈاکو گرفتار، چار 04 موٹر سائیکلیں، ایک موبائل فون اور بھاری کیش رقم برآمد، اصل مالکان کے حوالے*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی سربراہی میں *ایس ایچ او تھانہ کشمور غلام قادر جتوئی* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔

 

کارروائی کے دوران گرفتار *ملزم کی شناخت علی مراد ولد بخش علی محمدانی* کے نام سے ہوئی-

 چار عدد موٹر سائیکلیں ، بھاری مقدار میں نقد رقم اور ایک موبائل فون برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ سامان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ملزم مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، جن میں موؤرخہ 29 مارچ 2026 کو دیپک کمار کی دکان سے نقدی چھیننے، 6 اپریل 2026 کو مشرف کھوسو کی دکان سے کیش رقم چوری کرنے، 26 مارچ 2026 کو بجیر مزاری کی موٹر سائیکل چوری، 6 اپریل 2026 کو حضور بخش جکھرانی سے موٹر سائیکل و موبائل فون چھینی، دس دن قبل شاھ جھان مزاری کی ایک موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی اور تقریباً ایک ماہ قبل فیض محمد مزاری کی موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتیں شامل ہیں۔

 

کشمور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ کشمور میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

برآمد شدہ موٹر سائیکلیں کیش رقم اور موبائل فون اصل مالکان کے حوالے کی گئی 

 

ایس ایس پی کشمور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.