Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 3 اپریل 2026
*کشمور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن—شراب برآمد، ایک ملزم گرفتار*
ضلع کشمور پولیس کی جانب سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی واضح ہدایات پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی قیادت میں تھانہ کشمور کے *ایس ایچ او غلام قادر جتوئی* اور ان کی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کی۔
دورانِ پیٹرولنگ اناج منڈی کے قریب میں مشکوک حرکات پر ایک شخص کو حراست میں لے کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے شراب برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت *محمد شریف ولد سکندر علی نوناری* کے نام سے ہوئی ہے۔
برآمدگی: 06 شراب کی بوتلیں
ملزم کے خلاف مقدمہ درج:
FIR No. 57/2026 u/s 3/4 PEHO تھانہ کشمور
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف *زیرو ٹالرنس پالیسی* اپنائی گئی ہے، اور ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر معاشرے کو محفوظ بنانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
کشمور پولیس عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام اور نشہ آور مواد کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔
*ترجمان کشمور پولیس*