Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*کشمور پولیس و رینجرز کی مشترکہ بڑی کامیاب کارروائی— مغوی پولیس اہلکار بازیاب*
*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*
مؤرخہ: 24 ستمبر 2025
*کشمور پولیس و رینجرز کی مشترکہ بڑی کامیاب کارروائی— مغوی پولیس اہلکار بازیاب*
کشمور پولیس و رینجرز کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل، تھانہ درانی مھر کی حدود میں *ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان* کی سربراہی اور *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی کمانڈ اور سندھ رینجرز کے افسران نے خادم بھیو گینگ کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران مغوی پولیس اہلکار فضل الرحمٰن کھوسو کو بازیاب کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 20 ستمبر 2025 کو تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ کی حدود قمبرانی پکٹ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو ڈاکو اغوا کرکے لے گئے تھے۔
مغوی کی بازیابی کے لیے کشمور پولیس اور رینجرز نے کچے کے علاقے میں مشترکہ سرچ/کومبنگ آپریشن کیا، جس کی سربراہی ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کر رہے تھے۔
آپریشن کے نتیجے میں اہلکار کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
*یاد رہے کہ جاری آپریشن کے دوران 03 خطرناک ڈاکو مارے گئے جبکہ 09 زخمی ہوئے تھے۔*
علاقے میں پولیس کی ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا مکمل صفایا کیا جاسکے۔
ترجمان کشمور پولیس