Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
رمضان المبارک میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 22 فروری 2026
*رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن — 70 شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار*
رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کے تحت کشمور پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *انچارج پاسبان سکندر پھنور* نے تھانہ بخشاپور کی حدود میں خفیہ اطلاع ملنے پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران دکان کے اندر موجود صندوق کی تلاشی لی گئی، جہاں سے *70 عدد شراب کی بوتلیں برآمد* کرلی گئیں۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
گرفتار *ملزم کی شناخت آکاش کمار ولد پنیومل* کے نام سے ہوئی ہے۔
برآمد شدہ شراب کے حوالے سے ملزم کے خلاف *تھانہ بخشاپور میں مقدمہ درج* کرلیا گیا ہے۔
FIR No. 16/2026 u/s 3/4 PEHO PS Buxapur
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
نثار احمد عباسی
ترجمان ضلع کشمور پولیس