Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری* *ایک اشتہاری ملزم گرفتار*

پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 30 اکتوبر 2025

 

*کشمور پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری*

 

*ایک اشتہاری ملزم گرفتار*

 

ضلع کشمور پولیس کی جانب سے قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

 

*ایس ایس پی کشمور@کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی واضح ہدایات پر *ایس ایچ او بی سیکشن کندھکوٹ عبدالقادر بنگوار* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

ایس ایچ او بی سیکشن کندھکوٹ اور اُن کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ بی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو حراست میں لیا۔

 

گرفتار ملزم کی تفصیلات:

🔹 نام: *پیر بخش ولد عبدالمجید سبزوئی*

 

کرمنل ریکارڈ:

1. FIR No.14/2025 u/s 337F5, 506/2, 148,149 PPC of PS B section kkot 

2. FIR No. 01/2025 u/s 337Ai 506/2 PPC of PS A section kkot 

 

کشمور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، اور کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

 

*ترجمان ضلع کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.