Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک
*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 05 مئی 2026
*کشمور پولیس اور وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی کی مشترکہ کامیاب کارروائی*
*پولیس مقابلہ (انکاؤنٹر) — ایک خطرناک ڈاکو ہلاک*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران کشمور پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
تفصیلات کے مطابق، آج رات تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود، محمدانی روڈ کے قریب ڈکیتی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع پر مددگار پولیس کندھکوٹ نے وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی کے ہمراہ فوری مشترکہ کارروائی عمل میں لائی۔
انچارج مددگار پولیس کندھکوٹ خلیل لغاری نفری کے ہمراہ بروقت موقع پر پہنچے۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی *شناخت غالب حسین عرف طالب حسین ولد میوو خان کھوسو* کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق *ہلاک ملزم پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا۔ وہ اقدامِ قتل، پولیس مقابلہ، بھتہ خوری، تاجروں سے لوٹ مار، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، ریکی اور دیگر جرائم میں ملوث رہا* اور علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
غالب حسین عرف طالب حسین ولد میوو خان کھوسو
1. FIR No. 14/2023 u/s 324-353-399-402-148-149 PS Tangwani
2. FIR No. 13/2023 u/s 324-353-319-6/7 ATA-148 PS Geehalpur
3. FIR No. 162/2023 u/s 324-353-399-402 PPC PS Kashmore
4. FIR No. 181/2023 u/s 392-394 PPC PS Kashmore
5. FIR No. 185/2023 u/s 23(i) Sindh Arms Act 2013 PS Kashmore
6. FIR No. 114/2026 u/s 324-353-401 PPC PS A-Section Kandhkot
7. FIR No. 113/2026 u/s 324-353-399-402 PPC PS A-Section Kandhkot
8. FIR No. 25/2026 u/s 324-353-399-402 PPC PS Ghouspur
9. FIR No. 52/2026 u/s 324-353-389-402 PPC PS Buxapur
10. FIR No. 34/2026 u/s 324-353-399-402 PPC PS Ghouspur
11. FIR No. 39/2026 u/s 324-353-399-402 PPC PS B-Section Kandhkot
مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس کلاشنکوف بھی برآمد کیا ہے۔
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انچارج مددگار کندھکوٹ اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
ترجمان، ضلع کشمور پولیس