Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پولیس اہلکار سسپینڈ کلوز پولیس لائین

پریس ریلیز** کشمور پولیس

مورخہ: 24 جولائی 2025

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کا بڑا اور جرات مندانہ اقدام*

 

*بھتہ خوری اور گاڑیوں سے رشوت میں ملوث تین پولیس اہلکار معطل، لائن حاضر، کوارٹر گھاٹ*

 

ضلع کشمور میں قانون کی بالادستی اور پولیس کے اندر احتساب کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی *زیرو ٹالرینس پالیسی* کے تحت ایک اہم کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

 

شبیرآباد میں واقع پکٹ نظرواہ پر تعینات پولیس اہلکار ذوالفقار کھوسہ کو رشوت خوری گاڑیوں سے پیسے وصولی میں ملوث پائے جانے پر فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر اور کوارٹر گھاٹ کر دیا گیا۔

 

اسی طرح تھانہ گڈو کی حدود میں قائم چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار ظفر رند اور محمد نعیم ملک کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر معطل کرکے کوارٹر گھاٹ کردیا۔

 

ایس ایس پی کشمور نے واضح کیا ہے کہ ضلع کشمور پولیس میں بدعنوانی، رشوت خوری یا بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

 

اس سلسلے میں ایس ڈی پی او کندھکوٹ کو انکوائری سونپی گئی ہے تاکہ مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی پولیس اہلکار کسی بھی غیر قانونی مطالبے، رشوت یا بھتہ خوری میں ملوث پایا جائے تو فوری طور پر ضلعی پولیس یا متعلقہ افسران کو اطلاع دی جائے۔ عوام کے تعاون سے ہی محکمہ پولیس کو صاف اور شفاف بنایا جا سکتا ہے۔

 

*کشمور پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔*

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.