Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
تاریخ: 12 فروری 2025

کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ

ایس ایس پی SSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کشمور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کا عمل انجام دیا۔

چیکنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور "تلاش" ایپ کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی کشمور نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

 کشمور پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات بلا تعطل جاری رکھے گی۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.