Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب زبیر نظیر احمد شیخ نے بطور ایس ایس پی کشمور عہدے کا چارج سنبھال لیا

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: یکم جنوری 2025

جناب زبیر نظیر احمد شیخ نے بطور ایس ایس پی کشمور عہدے کا چارج سنبھال لیا

آج جناب زبیر نظیر احمد شیخ نے بطور ایس ایس پی کشمور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پولیس پریڈ گارڈ کی جانب سے انہیں شاندار سلامی دی گئی۔

اس اہم موقع پر ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا:

کرپشن اور رشوت کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اگر کسی افسر یا اہلکار کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تو سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی آفس آنے والے تمام سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

میرٹ کو ترجیح دی جائے گی اور کسی قسم کے دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کشمور نے مزید ہدایت دی کہ:

درخواست گزاروں سے بہتر اور شائستہ رویہ اپنایا جائے۔

کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہ ہونے دی جائے۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.