Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
قتل عمد کا ملزم گرفتار
*پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 03 مارچ 2026
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی —محمد خان ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* نے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتلِ عمد میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ 18 فروری 2026 کو تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں محمد خان ملک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
جدید حکمتِ عملی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
1. *محمد حسن ولد محمد آصف خلجی*
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد بغیر لائسنس پسٹل برآمد۔
درج مقدمات کی تفصیل:
1. FIR No. 62/2026 u/s 302,34 PPC of PS A section kkot
2. FIR No. 64/2026 u/s 23(i)a 25 SAA PS A section kkot
کشمور پولیس ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے جبکہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ایس ایس پی کشمور نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان کشمور پولیس