Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جاری آپریشن میں کامیابی مل گئی دو 02 ڈاکو ہلاک*
*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 11 دسمبر 2025
*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن—دو ڈاکو ہلاک، اہم کامیابی*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر شروع کیے گئے مسلسل آپریشن کے دوران، اطلاعات موصول ہوئیں کہ *بھلکانی اور نندوانی گینگ کے مسلح عناصر اپنے سابقہ ٹھکانوں کو چھوڑ کر تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ کی حدود، اوگاھی لاڑو ریلوے پھاٹک لنک روڈ* کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔
انٹیلیجنس اطلاعات کے پیش نظر *ایس ایچ او بی سیکشن کندھکوٹ اور انچارج مددگار کندھکوٹ* کی قیادت میں پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کیا، جس پر مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی موثر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ کے *دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے،* جن کی شناخت درج ذیل ہے:
1. *یوسف ولد دین محمد بھلکانی*
2. *نیاز ولد غلام محمد نندوانی*
ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے *ایک کلاشنکوف اور ایک پسٹل بھی برآمد*۔
*ہلاک ڈاکوؤں نے معصوم بچے مزمل اور گل حسن پھنور کے قتل کے کیس میں ریکی، منصوبہ بندی اور اہم سہولت کاری میں مرکزی کردار ادا کیا تھا*
*ہلاک ملزمان متعدد سنگین وارداتوں—جن میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل، سہولت کاری اور دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے۔*
واقعے کے دوران گینگ کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس اور مددگار فورس کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔
ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ترجمان — ضلع کشمور پولیس