Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی تین 03 ملزمان گرفتار، چھ 06 موٹر سائیکلیں اور نقد کیش رقم برآمد اصل مالکان کے حوالے*

پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 14 دسمبر 2025

 

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی تین 03 ملزمان گرفتار، چھ 06 موٹر سائیکلیں اور نقد کیش رقم برآمد اصل مالکان کے حوالے*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے تسلسل میں، انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین (03) خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

چھ (06) عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں اور نقد رقم برآمد کی گئی، جو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

 

گرفتار ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

1. *شعبان علی سبزوئی*

جرم نمبر: 357/2025

دفعات: 402، 399 PPC

تھانہ: A سیکشن کندھکوٹ

 

2. *شعبان ولد شیخ محمد سبزوئی*

جرم نمبر: 357/2025

دفعات: 402، 399 PPC

تھانہ: A سیکشن کندھکوٹ

 

3. *عبدالستار ولد عبدالفتاح چاچڑ*

جرم نمبر: 364/2025

دفعات: 324، 353، 399، 402 PPC

تھانہ: A سیکشن کندھکوٹ

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان *کندھکوٹ شہر میں ہندو تاجر برادری سے موبائل سنیچنگ، پرس سنیچنگ، بائیک لفٹنگ اور دیگر جرائم* کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف *زیرو ٹالرنس پالیسی* کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

ترجمان ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.