Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کشمور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ*

*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

تاریخ: 07 دسمبر 2025ء

 

*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کشمور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *اے ایس پی ASP کشمور محمد نعمان* کی سربراہی میں ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی نے رینجرز ٹیم کے ساتھ کشمور کے داخلی و خارجی راستوں RD 45 پر سخت اور مؤثر سنیپ چیکنگ کی۔

 

کارروائی کے دوران مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مال بردار ٹرکوں کو تفصیلی طور پر چیک کیا گیا، جبکہ 150 سے زائد افراد کی بایو میٹرک / تلاش ایپ کے ذریعے شناخت کی تصدیق ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے کی گئی۔

 

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس اور رینجرز نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کے مکمل ریکارڈ کی جانچ کی، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، اسلحہ و منشیات کی ترسیل کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے میں مدد ملی۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس کشمور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.