Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دو خطرناک ملزمان گرفتار موٹر سائیکلیں اور فون برآمد
*پریس ریلیز*-- *ضلع کشمور پولیس*
مؤرخہ: 18 اگست 2025
*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی — 2 خطرناک ملزمان گرفتار، بغیر لائسنس اسلحہ و چوری شدہ دو عدد موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
*گرفتار ملزمان میں:*
1- *غلام عباس ولد محمد بچل مینک* (جس کے خلاف 11 کرمنل کیسز ریکارڈ ہیں)
2- *محمد امین ولد محمد قاسم* (جس کے خلاف 2 کرمنل کیسز ریکارڈ ہیں)
*کارروائی کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے:*
*دو 02 عدد موٹر سائیکلیں، ایک عدد موبائل فون (چوری شدہ)، دو عدد بغیر لائسنس اسلحہ پسٹل برآمد*
قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کشمور نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان کشمور پولیس