Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن آٹھ 08 ڈاکو زخمی

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 26 جولائی 2025

 

*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گیھلپور کی حدود میں کامیاب گرینڈ آپریشن، آٹھ 08 ڈاکو زخمی اور تین ٹھکانے تباہ*

 

ضلع کشمور کے تھانہ گیھلپور کی حدود میں کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے شر اور کوش گینگ کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*

 

آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پولیس کی جوابی کارروائی سے آٹھ 08 ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ ان کے تین اہم ٹھکانے اور مورچے تباہ کر دیے گئے۔

 

یہ آپریشن اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، قتل، پولیس و دیگر فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں ملوث شر اور کوش گینگ کے خلاف جاری ہے۔

 

آپریشن میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔

 

 ڈاکوؤں کے گھروں اور خفیہ ٹھکانوں کی مکمل تلاشی لی گئی، جبکہ تین اہم ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کیا گیا۔

 

کشمور پولیس عزم کیے ہوئے ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.