Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جمعتہ المبارک سکیورٹی

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس 

مورخہ: 27 مارچ 2026

 

 *جمعۃ المبارک کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات*

 

ضلع کشمور پولیس کی جانب سے جمعۃ المبارک کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 

 مساجد، اما بارگاہ اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

 

سکیورٹی اقدامات کی تفصیل:

 

ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی

 

واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ

 

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا مؤثر نظام

 

موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں اضافہ

 

داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی تھانے پر دیں، اور اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔

 

مزید برآں، مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رضاکاروں کے ذریعے داخلی راستوں پر نگرانی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو مسجد کے احاطے میں داخل ہونے سے روکیں۔

 

ضلع پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے اور پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

ترجمان ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.