Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس آپریشن چار ڈاکو ہلاک دو زخمی ، تین گرفتار ، اور بھاری اسلحہ برآمد
پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 29 اگست 2025
*کشمور پولیس اور رینجرز کا بڑا کامیاب آپریشن: چار 04 ڈاکو ہلاک، 02 زخمی، 03 تین مشتبہ افراد زیرِ حراست اور بھاری اسلحہ برآمد*
کشمور پولیس اور رینجرز نے تھانہ کشمور کی حدود میں گلن سخی سائیڈ پر کھیتو جورکھانی گنوخھانی مزاری گینگ خلاف انٹیلیجنس بیسڈ بڑا آپریشن کیا۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
آپریشن میں اے ایس پی کشمور محمد عاشر، ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا۔
دورانِ کارروائی فورسز اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس اور رینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو زخمی ہوئے۔ اور پولیس نے تین مشتبہ افراد کو زیرحراست۔
پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہلاک ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز تحویل میں لینے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن
پولیس اور رینجرز نے موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔
اس وقت بھی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایس پی کشمور نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی
ترجمان کشمور پولیس